Posts

Social Media

Image
سوشل میڈیا مختلف اپلیکیشنز اور ویبسائٹس کا ایسا مجموعہ ہے جس کے ذریعے سے لوگ،ادارے،ریاستیں   ایک دوسرے سے رابطے  قائم کرتی  ہیں،خیالات و نظریات کا اظہار کرتی  ہیں، معلومات کا تبادلہ کرتی  ہیں وغیرہ وغیرہ۔ یوں تقریباً زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے مقاصد کے حصول  کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ گزشتہ  سات  آٹھ سالوں  سے سماجی رابطوں کی کچھ اپلیکیشنز جن میں فیس بک،واٹس ایپ،انسٹاگرام وغیرہ وغیرہ شامل ہیں   سمارٹ فونز  کی وجہ سے ہر خاص وعام ،تعلیم یافتہ و کم تعلیم یافتہ غرضیکہ ہر ایک کی دسترس میں ہیں۔ سماجی رابطوں کے  اس ستون نے  دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔دنیا سمٹ کے گلوبل ویلیج بن چکی ہے وہ لوگ جو برسوں ملاقات نہیں کر پاتے تھے اب پل پل ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں وہ معلومات جو کئی کئی برسوں کے بعد دنیا کے ایک  کونے سے دوسرے کونے تک پہنچتی تھیں اب محض ایک بٹن کے دبانے کی دوری پر ہیں میلوں دور بیٹھے افراد بیک وقت ایک دوسرے کی تصویر بھی  دیکھ سکتے ہیں اور  بات چیت...